چینی کم ہے

فاخر رضا
چینی کم ہے 
میں نے چائے کا پہلا سپ لیتے ہی بیوی کو آواز دی، چینی کم ہے. بیگم صاحبہ نے جواب دیا چینی کم نہیں ہے بس آپ چمچی گھمانے کی زحمت کرلیں. اصل میں چینی کم نہیں تھی آپ نے چمچی نہیں ہلائی تھی 
عام طور پر ہمارے اندر خوشیاں ہوتی ہیں بس چمچی ہلانے کی ضرورت ہوتی ہے. ہاں جب چائے ختم ہونے والی ہوتی ہے تو کچھ مٹھاس محسوس ہوتی ہے . پھر انسان جلدی جلدی چمچی چلاتا ہے . مگر اب چائےاتنی میٹھی ہوجاتی ہے کہ پی ہی نہیں جاتی. آخری عمر میں سکون سے رہنے کا خواب بھول جائیں، جو موقع حاصل ہے اسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ماضی اور مستقبل سے نکل کر حال میں جینا شروع کریں. اسی میں انرجی اور خوشی پوشیدہ ہے 

زندگی بہت مختصر ہے اس میں جتنی ہوسکے خوشیاں بانٹیں. یہ وہ چیز ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے. اور کیا چاہیے 

فاخر رضا

بلاگر

میرا تعارف!

0 تبصرے :

ایک تبصرہ شائع کریں